ہمیں آج اجازت دیں تو وزیر اعظم آزاد کشمیر اسلام آباد میں داخل نہ ہوسکیں، عطاء تارڑ 

  ہمیں آج اجازت دیں تو وزیر اعظم آزاد کشمیر اسلام آباد میں داخل نہ ہوسکیں، ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس نے سفارتکاروں کی موجودگی میں وزیر اعظم شہباز شریف سے تلخ کلامی اور تکرار کی ہمت کیسے کی؟۔عطا تارڑ نے ردِ عمل میں کہاتنویر الیاس شہباز شریف کو پریشرمیں لاکر اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی اور شاپنگ مال کا این او سی لینا چاہتے تھے، شکست کی خفت مٹانے کیلئے سردار تنویر نے یہ حرکت کی۔عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم کی سیٹیں پی ٹی آئی سے زیادہ ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنی ہوم یو سی میں ہارے ہیں، یہ جیتے کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی جماعت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا،سردار الیاس نے پیسے دیکر وزارتِ عظمی خریدی، کشمیر کا وہی حال کیا جا رہا ہے جو پاکستان کی سیاست کا کیا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ اگر ہمیں آج اجازت دیں تو سردار تنویر اسلام آباد میں داخل نہ ہو سکیں، کشمیر میں ان کا بیانیہ ریجیکٹ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے، اگر ان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ کر دکھائیں۔

عطاتارڑ

مزید :

صفحہ آخر -