حکمرانوں کا بوریا بستر جلد گول ہوجائیگا، جہانزیب کھچی

حکمرانوں کا بوریا بستر جلد گول ہوجائیگا، جہانزیب کھچی

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ،نامہ  نگار)سابق صوبائی وزیر ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ہم نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے وفاقی حکومت کے خلاف عوام میں بہت غم و غصہ موجود ہے جب بھی الیکشن ہوئے ووٹ کی طاقت سے ان کا بستر بوریا ہمیشہ کے لییگول ہوجائے گا مستقبل پی ٹی آئی کا ہے جو دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت سے جیتے گی وہ سول سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر عزیز اللہ شاہ طاہر اسلم خان یوسف زئی میاں وحیدالرحمن ابرار انصاری ملک کاشف حبیب میاں فیصل ظفر اور افتخار بھٹہ بھی موجود تھے جہانزیب خان(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 کھچی نے مزید کہا کہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی کپتان کے حکم پر فوری اسمبلی توڑ دیں گے اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں چار مہینے تک کچھ نہ ہونے کا انٹر ویو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میلسی میں پہلی دفعہ ریکارڈ بجٹ خرچ کرکے کارپیٹڈ روڈ بنانے سمیت دیگر کئی بڑے مسائل سنجیدگی سے حل کیے ہیں ہمارے سیاسی مخالفین کی کارکردگی صفر زبانی کلامی بلند و بانگ دعوں پر مبنی بیانات سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -