ملکی استحکام، ترقی کیلئے الیکشن تاریخ کا اعلان کیاجائے، اورنگزیب کھچی

ملکی استحکام، ترقی کیلئے الیکشن تاریخ کا اعلان کیاجائے، اورنگزیب کھچی

  

  میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر محمد اور نگ زیب خان کھچی ایم این اے نے کہا ہے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

کہ ملک اس وقت نازک معاشی حالات سے گذر رہا ہے تاہم عدل و انصاف کا ستون ملک کی محافظت انصاف میں سب سے آگے ہے ارشد شریف کے بہیمانہ قتل  حقائق تک پہنچنے کے لیے اس کی والدہ محترمہ رنج و لاچاری کی کیفیت میں تھی مگر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال     نے سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے اپنی قیادت میں  5 رکنی جوڈیشیل بنچ بنا کر اہل صحافت و سیاست بلکہ 24 کروڑ کی عوام کا مطالبہ تسلیم کیا ہے جو عدلیہ کی سر بلندی کی ایک اور زندہ نشانی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی کے محنت کشوں کے وفود سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ  امپورٹڈ حکومت نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔طبی ا مپورٹس اور  کئی ارب کی دیگر امپورٹس کے جہاز بھی خزانہ خالی ہونے کی بناپر منتظر کھڑے ہیں جبکہ آئی ایم۔ایف نے  ڈیڈ لاک کر لیا ہے۔ڈالر بدستور معمہ اور سفید ہاتھی بنا ہوا ہے جس کے لیے وزرائے خزانہ کی دوڑ دھوپ ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ترامیم کر کے ذات کو بچایا جا ئے تو قوم بھول جاتی ہے یہی امپورٹڈ حکومت نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات اس بحران کے خاتمے اور ملکی ترقی کے لیے چاہتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -