ضلع ڈیرہ، 5055سیلاب متاثرین میں 3دسمبر تک46کروڑ سے زائد رقم تقسیم

ضلع ڈیرہ، 5055سیلاب متاثرین میں 3دسمبر تک46کروڑ سے زائد رقم تقسیم

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ضلع ڈیرہ غازیخان کے 5055سیلاب زدگان کو تین دسمبر تک 46کروڑ ساڑھے تیرہ لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بتایا کہ بنک آف پنجاب کی شاخوں سمیت 14عارضی سنٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں صرف شناختی کارڈ کے ذریعے عزت و تکریم کے ساتھ مالی امداد کی ادائیگی کی جار ہی ہے.(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شناختی کے غلط نمبر اور دیگر اعتراضات موقع پر نمٹائے جا رہے  ہیں جس کیلئے ریونیو سٹاف کو بنک برانچ اور سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر پابند کیا گیاہے. ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بتایاکہ حالیہ بدترین سیلاب سے ہونے والے گھروں کے نقصانات کا ازالہ کرایا جار ہاہے اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی. 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -