لودھراں ملتان رو ڈ کرپشن کی نذر لوگوں کا ٹھیکیدار کیخلاف احتجاج

لودھراں ملتان رو ڈ کرپشن کی نذر لوگوں کا ٹھیکیدار کیخلاف احتجاج

  

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے لودھراں تا ملتان روڈ پر مبینہ طور پر ٹھیکیدار اور این ایچ اے کی ملی بھگت سے کھربوں روپے کے فنڈ سے بننے والا روڈ کرپشن کی نظر ہوگیا اڈا بصیرہ کے قریب ٹھیکیدار نے سڑک پر موجو گڑھوں میں ریت،سیمنٹ وبجری(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 ملا کر ان کو پر کردیا اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے اس کے اوپر کالا رنگ کردیا کھربوں روپے کے فنڈ سے تعمیر روڈ میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے روڈ جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا اہلیان علاقہ سے وفاقی حکومت،پنجاب حکومت سے روڈ کی تعمیر میں جاری مبینہ کرپشن پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر فوری نوٹس لیا جائے اور اس کرپشن میں ملوث ٹھیکیدار سمیت متعلقہ محکمے کے افیسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -