نشتر میڈیکل یونیورسٹی، سنڈیکیٹ کمیٹی کا آج اہم اجلاس، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی شرکت متوقع

نشتر میڈیکل یونیورسٹی، سنڈیکیٹ کمیٹی کا آج اہم اجلاس، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس آج (بدھ) کے روز ہو گا جسمیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد شرکت کریں گی اور انہی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہو گا سینڈیکیٹ کے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 تمام ممبران کو مطلع کر دیا گیا ہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے سنڈیکیٹ میٹنگ میں  ایجنڈا پیش کرنے کیلئے  تیار کرلیا ہے۔جس میں کروڑوں روپے کے پینڈنگ بلز کی ادائیگی کی منظوری سنڈیکیٹ ممبران سے لی جائے گی۔اس میٹنگ میں وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر رانا الطاف۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را سمیت دیگر شعبوں کے سربراہان اپنی اپنی بریفنگ بھی دیں گے۔