لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے تدارک کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا حکم
ملتان(خصوصی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے سموگ کی وجہ سے ہفتے میں تین دن سکول بند رکھنے سے متعلق تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے آج 7دسمبر کونوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا،سموگ کے تدارک کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہفتے میں تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار کرلیاجوآج ہی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
جاری ہوجائے گا،جس پرعدالت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی،دوران سماعت محکمہ ماحولیات کی جانب سے رولز میں ترمیم کا مسودہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کہارولز میں ایسی ترمیم ہونی چاہیے تاکہ آلودگی کا سبب بننے والی انڈسٹریز اور بھٹوں کو مسمار کیا جاسکے،عدالت نے سموگ کے تدارک کے لئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا عدالت نے کہاشنگھائی اور بیجنگ میں سموگ پر کس طرح کنٹرول کیا گیا، وہاں کے ایکسپرٹ کی رائے بھی ضروری ہے، عدالت نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ ڈی سی لاہور کو بھی آج 7دسمبر کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ