جنوبی پنجاب، 64ہزار سے زائد افراد پرملیریا کا حملہ

جنوبی پنجاب، 64ہزار سے زائد افراد پرملیریا کا حملہ

  

 ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ملیریا مچھر بے قابو ہوگیا، 64 ہزار سے زائد افراد ملیریا کا شکار ے۔تفصیلات کے مطابق ملتان و جنوبی پنجاب  میں ملیریا کے مچھروں کا راج جاری ہے اور اب تک 64 ہزار سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں خواتین،بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں، سب سے کم 2 ہزار 52 کیسز ضلع خانیوال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ملیریا سے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 کچھ افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ  کاکہنا ہے کہ صرف جنوبی پنجاب میں 30 افراد ملیریا سے انتقال کرچکے ہیں۔  ڈی جی ہیلتھ کے مطابق ہلاکتوں کی مکمل رپوٹنگ نہیں ہو رہی ہے، دوسری جانب موسم سرما میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -