ملتان، کئی شاہراہیں بند، ٹریفک نظام درہم برہم

ملتان، کئی شاہراہیں بند، ٹریفک نظام درہم برہم

  

ملتان(سٹی رپورٹر، وقائع نگار، نیوز رپورٹر)انگلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈز کو فلائیٹ کی کلیئرنس مل گئی دونوں ٹیمیں کلیئرنس ملنے کے بعد ملتان کے لیئے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

روانہ ہوگئیں, دونوں ٹیمیں چارٹر طیارے پی کے کی پرواز 6681 سے ملتان پہنچی, قبل ازیں شدید دھند کے باعث پرواز کے لیئے جہاز کو کلیئرنس نہیں مل رہی تھیپاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئیمیچ دیکھنے آنے والے شائقین کی بائیو میٹریک تصدیق کی جائے گی, میچ کے دن فاطمہ جناح کالونی پارکنگ میں نادرا کے کانٹر بنانے کا فیصلہشائقین کی شناخت نادرا کی مدد سے کی جائے گی,ضلعی انتظامیہ نے پارکنگ میں کانٹر بنانے کے لیے نادرا کو درخواست کردی ایڈیشنل آئی جی نے جنوبی پنجاب پولیس کی طرف سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ملتان آنے پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ ملتان ایک قدیم ترین شہر اور جدید ترین ٹیسٹ کرکٹ مقامات میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سات ہزار  سے زیادہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے افسران و ملازمین سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں وہ شوق سے پروگرام کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دینے کے لئے پر عزم ہیں میچ کے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اے آئی جی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کنٹرول روم پر تین شفٹوں میں افسران و ملازمان باقاعدہ مانیٹرنگ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ اعلی افسران کو دیں گے،دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز 9 دسمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام اہم مقامات پر سویپنگ بھی کی جا رہی ہے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستان انگلینڈ کے ہونے والے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے روڈز بند ہونے پر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنوبی پنجاب کے واحد دل کے مریضوں کے ہسپتال کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں آنے والے مریض کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے جبکہ کرکٹ ٹیموں کی ملتان ائیرپورٹ امد سے ایک گھنٹہ قبل ہی ڈسٹرکٹ جیل روڈ سے گیلانی ہاوس روڈ،ہائیکورٹ روڈ ابدالی روڈ نواں شہر روڈ،طارق روڈ مکمل طور پر بند کئے رکھا گیا جسکی وجہ سے کارڈیالوجی ہسپتال اور نشتر ہسپتال ملتان آنے والے مریض اور ان کے لواحقین ٹریفک میں پھنسے رہے اور انہیں ہسپتال پہنچنے کے لئے کافی دور تک پیدل انا پڑا چونگی نمبر نو ڈیرہ اڈہ سے آنے والے والے مریضوں کو طارق روڈ اور آٹو پلازہ روڈ کی طرف سے پیدل چل کر کارڈیالوجی ہسپتال آنا پڑا جبکہ نجی گاڑیوں میں جن مریضوں کو ہسپتال لایا جا رہا تھا ان کی گاڑیاں بھی کافی دیر ٹریفک میں پھنسی رہیں اس سلسلہ میں مریضوں اور ان کے لواحقین نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی اپنی جگہ لیکن کارڈیالوجی ہسپتال آنے والے مریضوں کو جن کے پاس ہسپتال کی فائل ہو انہیں پیدل چلوانے کی بجائے ہسپتال تک نجی گاڑیوں میں آنے کی اجازت دی جائے۔ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے پاکستان /انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے لئے بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ملک جاوید اقبال وینس نے کہا ہے کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 9دسمبر 2022 سے شروع ہونے والے پاک انگلینڈٹیسٹ میچ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو 11KVکرکٹ سٹیڈیم اور الہلال ڈسٹری بیوشن فیڈرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔دونوں فیڈرز سے 7دسمبر سے 13دسمبر2022 تک بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن کاظم حسین کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ قیوم نواز اور لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ محمد عمران اورلائن سٹاف پر مشتمل ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کرے گی اور کسی بھی شکایت کے فوری ازالے کے لئے الرٹ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابدالی روڈ پررمادا ریسٹورنٹ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کی رہائش کے باعث بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن محمد عارف سیال کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ شیخ زاہد امین اور لائن سٹاف کی ٹیم ابدالی روڈ پر بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں اور آفیشلز کی ملتان آمد کے پیش نظر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں مصروف ہے۔شہر کی بڑی شاہراہوں اور چوراہوں کی بھرپور صفائی ستھرائی کی جارہی ہے اور نواں شہر کے اطراف میں واقع سڑکوں کی خصوصی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی لش پش بھی جاری ہے اور اسٹیڈیم جانیوالے روٹس پر بھی مثالی صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔9 دسمبر کو شروع ہونیوالے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے اختتام تک ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا۔  انفورسمنٹ ٹیم ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تجاوزات کے خلاف کارروایاں جاری۔  قاسم پور کینال پر قام تجاوزات ختم کروا کر روڈ کلیر کروا دی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کے ضمن میں روٹ کلیرنس کے لیے جوانٹ آپریشن میں پرانا شجاع آباد روڈ، کایاں پور چوک، حسن سوالی، بہاولپور چوک، ملتان بای پاس، بابر چوک کے علاقوں میں سڑک کے اطراف سے عارضی تجاوزات ختم کروا دی گیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -