ٹیسٹ میچ: ٹکٹ خریداری کیلئے شائقین کی دلچسپی میں اضافہ

ٹیسٹ میچ: ٹکٹ خریداری کیلئے شائقین کی دلچسپی میں اضافہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے وی وی آئی پی انضمام الحق اور وی آئی پی وقار یونس انکلوثر کے ٹکٹ فروخت کرنے کیلئے پیش نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے ٹکٹ کی خریداری میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم مختلف پوائنٹس سے شائقین شناختی کارڈز کے ذریعے سے ٹکٹوں کی خریداری (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کر رہی ہے مشہور فکسچر سٹی آف سینٹس میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی دیکھے گا  کھیل کے باوقار فارمیٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قابل رسائی بنانے کے لیے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے وی آئی پی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں برائے نام 250روپے اور پریمیم انکلوژر کے لیے 150روپیمقرر کی ہیں۔ وی آئی پی انکلوژرز میں عمران خان، فضل محمود، جاوید میانداد اور ظہیر عباس شامل ہیں جبکہ پریمیم کیٹیگری میں آنے والے انکلوژرز میں وسیم اکرم، الہی برادر، حنیف محمد اور مشتاق احمد شامل ہیں۔ ٹکٹ صرف جسمانی شکل میں فروخت ہوں گے گلگشت باغ اور مین وہاری چوک پر  روزانہ دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹ ہولڈرز کے لیے کچھ اہم معلومات:  میچ کے دن پنڈال کے اندر داخلہ سختی سے ٹکٹ کی خریداری کے دوران استعمال ہونے والے شناختی کارڈ/B-فارم کے ذریعے ہوگا۔  ٹکٹیں خصوصی طور پر pcb.bookme.pk پر دستیاب ہوں گی۔ میچ میں داخلے کی اجازت صرف پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر دی جائے گی، جسے شائقین گلگشت باغ اور مین وہاری چوک پر قائم بکمی باکس آفسز سیحاصل کر سکیں گے۔ اسٹیڈیم میں کوئی بھی آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، وووزیلا، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور کوئی بھی تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔  اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا، شیشے/پلاسٹک کی بوتلیں، پاکستانی پرچم کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت نہیں ہے  ٹکٹ کا اجرا منتظمین کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے، جو www.bookme.pk، مخصوص مقامات اور مقامات پر دستیاب ہیں۔  تمام افراد بشمول 4 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاس اسٹیڈیم میں داخل ہونے اور میچ کے دوران انکلوژر کے اندر بیٹھنے کے لیے اپنا الگ اور اصل شناختی کارڈ/B-فارم اور ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -