لاہور ہائیکورٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج اہم سماعت

لاہور ہائیکورٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...

  

ملتان(خصو صی رپورٹر)  سردار جعفر خان لغاری نے میاں شہباز شریف حکومت کی ہدایت پر ان کے حلقہ میں 38 دیہات کو بجلی کی فراہمی کا منصوبہ روکنے اور عدالت عالیہ کے حکم مجریہ 21 اکتوبر کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اللہ یار بھروانہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کی سماعت آج ہو گی ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ہوگی۔پیٹیشنر کے وکلا مرزا محمد ادریس اور  سندس رحیم نے بتایا کہ جسٹس شمس محمود مرزا نے 21 اکتوبر کو پیٹیشنر کی دو ہفتے میں  داد رسی  کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے موقف اختیار کیا کہ رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری نے اپنے ترقیاتی فنڈز میپکو کو منتقل کئے تاکہ وہ ان کے حلقے کے  38 دیہات میں بجلی فراہم کر سکے کیونکہ یہ علاقے قیام پاکستان سے ابتک بجلی سے محروم ہیں۔ میپکو اس منصوبہ کو 80 فیصد مکمل کرچکا ہے اور اس منصوبہ کے 100 فیصد فنڈز بھی میپکو کو منتقل ہو چکے ہیں۔مگر شہباز شریف کی حکومت نے مبینہ طورپر اس منصوبہ پر کام رکوادیا جس کی وجہ سے ان دیہات کے ہزاروں افراد ابھی تک بجلی سے محروم ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -