خاتون ٹک ٹاکر کا دربار فریدؒ میں ویڈیو بنانے کا انکشاف

خاتون ٹک ٹاکر کا دربار فریدؒ میں ویڈیو بنانے کا انکشاف

  

  راجن پور (تحصیل روپوٹر) دربار فرید کے اندر مستورات کے داخلے پر شدید پابندی بے اس مقصد کیلے محکمہ اوقاف کی طرف سے ایک دربان بھی تعینات ہے مگر گذشتہ روز ایک ٹِک ٹاکر خاتون  پروٹوکول کے ساتھ دربارِ فرید کے اندر مزار شریف کے ساتھ کھڑے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہوکر ٹِک ٹاک بتاتی رہی۔پرائیویٹ اوقاف ملازم اس کے ساتھ موجود رہا۔جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عقیدت مندان فرید میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور احتجاج کیا گیا۔محمد علی،محمد اسلم،جان محمد،طارق،ابراہیم،اعجاز احمد و دیگر کئی افراد نے وفاقی وزیر مذہبی اموراور محکمہ اوقاف پنجاب کے اعلی افسران  سے مطالبہ کیا ہے کہ دربار کے تقدس کو مجروع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیجِس کے ذریعے یہ بیہودہ حرکت ہوئی ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور دربار کا تقدس پامال کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے  تاکہ آئندہ کوئی بھی  بزرگانِ دین کے مزارات پر ایسی گندی حرکات کا مرتکب نہ ہو۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -