حلقہ پٹواری کی رپورٹ میں تبدیلیاں عدالتی حکم پر جعلساز کیخلاف مقدمہ درج

حلقہ پٹواری کی رپورٹ میں تبدیلیاں عدالتی حکم پر جعلساز کیخلاف مقدمہ درج

  

کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)حلقہ پٹواری کی رپورٹ میں ردو بدل کرکے جعلسازی سے مخالفین اور پٹواری(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 کو پھنسانے والے کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد اشرف کھجڑ کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں حلقہ پٹواری کی رپورٹ پر مقدمہ نمبر 413/22 بجرم 379 ت پ درج ہوا تھا مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری معزز عدالت وسیم انجم دائر کی جس کی باقاعدہ سماعت ہوئی عدالت نے حلقہ پٹواری چکنمبر 516/TDA و تفتیشی مقدمہ کو طلب فرمایا حلقہ پٹواری نے بیان قلمبند کرایا جس کی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا جس کو الہی بخش، قادر بخش، محمد ریاض، محمد یعقوب، محمد روف نے ٹیمپرڈ کرلیا تھا حلقہ پٹواری کے بیان پر ضمانت کنفرم ہوئی حلقہ پٹواری محمو انور کو ناحق مقدمہ میں پھنسانے کے لئے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کردی جس سے محمد ظریف پانچ دن جسمانی ریمانڈ کی زد میں رہا اور بعد از ریمانڈ مظفر گڑھ جیل میں مقید رہا حالانکہ رپورٹ جعلی و فرضی تھی رپورٹ ٹمپرڈ نہ ہوتی تو مقدمہ درج نہ ہوتا عدالتی حکم پر پولیس نے تھانہ دائرہ دین پناہ میں بجرم 429/468/471 مقدمہ درج کرلیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -