حکومت عام انتخابات کا اعلان 15اگست کوکرے گی، وفاقی وزراء 

حکومت عام انتخابات کا اعلان 15اگست کوکرے گی، وفاقی وزراء 

  

ملتان(نیٹ نیوز) وفاقی وزراء رانا تنویر حسین اور سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت 15 اگست 2023 کو ملک میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے گی اور اگست 2023 کے چند ماہ بعد ملک میں الیکشن ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں عمران علی اشرف، حکیم محمد سلیم اللہ،ملک اسد طارق ایڈووکیٹ، ملک اویس شوکت، (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

عدنان جاوید شمس بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے کارکن اپنے قائد محمد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کریں،محمد نواز شریف جنوری 2023 میں پاکستان آرہے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خوش فہمی ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑ کر دوبارہ الیکشن جیت جائیں گے،  ہم آئندہ الیکشن ڈٹ کر لڑیں گے اور جیت مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیر آباد واقعہ کی حقیقت سامنے آئے  جس کے لئے وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی بنانے کے لیے لیٹر بھیج رکھا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ہی نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔  وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دور حکومت میں نیب کا سیاسی استعمال کیا گیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور انہیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیب کا سیاسی استعمال نہیں کیا۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ عمران خان اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔

رانا تنویر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -