خواتین پر تشدد واقعات، حقوق نسواں کیلئے ڈیرہ میں سیمینار، شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر کی شرکت، آگاہی مہم تیز کرنیکا عزم

خواتین پر تشدد واقعات، حقوق نسواں کیلئے ڈیرہ میں سیمینار، شاہینہ نجیب کھوسہ ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاہے کہ خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں. حقوق نسواں کے تحفظ کیلئے خواتین کو آگے آنا ہو گا. انہوں نے یہ بات (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں خواتین پر تشدد کے خلاف تحریک کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. پرنسپل ادارہ طاہرہ انجم بخاری، ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب کمشن برائے حقوق خو اتین محمد علی، سب انسپکٹر پنجاب پولیس زبیدہ پروین، بانی صدر ویمن چیمبر آف کامرس فرح بشیر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے موثر کردار کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سولہ روزہ مہم جاری ہے جس کے تحت خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی کے ساتھ تحفظ کیلئے موثر کردار کی اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے. 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -