زکریا یونیورسٹی،اینٹی کرپشن ڈے پر تقرری مقابلے، طالب علموں کی شاندار پرفارمنس

زکریا یونیورسٹی،اینٹی کرپشن ڈے پر تقرری مقابلے، طالب علموں کی شاندار ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)نیب ملتان کے زیر اہتمام بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں اینٹی کرپشن ڈے کے سلسلہ میں جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیز،کالجزکے طلبہ کے مابین ہماراایمان کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے تقرری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں ایئر(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض کے طلبہ نے بھی حصہ لیا۔ایئر یونیورسٹی کے طالبعلم ابراہیم کامل نے انگلش تقرری مقابلے میں پانچویں،طالبہ اریج جعفری نے اردوتقرری مقابلے میں چھ ویں پوزیشن کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ایئر یونیورسٹی ڈاکٹر غلام علی نے پوزیشن لینے والے طلبہ کو مبارکبا د دی۔تقرری مقابلوں میں جامعہ زکریا،ویمن یونیورسٹی ملتان، ویمن یونیورسٹی بہاولپور،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان،خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیک رحیم یارخان،میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان،کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان،نیشنل یونیورسٹی آف موڈرن لینگویج ملتان،ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض،ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کیمپس،انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان،نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن ملتان،شیخ زایدمیڈیکل کالج رحیم یارخان،میڈیکل اینڈڈینٹل کالج ملتان،بختاورامین میڈیکل اینڈڈینٹل کالج ملتان کے طلبہ نے حصہ لیا۔[7:58 pm, 06/12/2022] Tariq Ansari:

مزید :

ملتان صفحہ آخر -