بیکریوں، سنیکس اور سوئیٹس یونٹ کیخلاف آپریشن، جرمانے

بیکریوں، سنیکس اور سوئیٹس یونٹ کیخلاف آپریشن، جرمانے

  

ملتان(سٹی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لطیف ٹان، موسی پاک اور چوک پیرا ملتان میں 3 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزا کا استعمال کرنے، پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے پر 78 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس کے علاہ واپڈا کالونی اور پیرا غائب روڈ ملتان میں واقع 2 بیوریجز یونٹس کو پانی کا سیمپل فیل ہونے پر بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔ اسی طرح انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 2 ملتان میں خوراک کو زمین پر سٹور کرنے(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

، آئل تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر سنیکس یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مزید بوریوالا ٹان وہاڑی میں سویٹس یونٹ کو خوراک کی تیاری میں رنگ کاٹ کا استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں لیاقت روڈ میاں چنوں میں پروسیسنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی پر ریسٹورنٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -