بھار ت کا پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار 

بھار ت کا پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار 

  

       لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت نے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مطابق بھارت کے ویزے جاری کرنے سے انکارپر مایوسی ہوئی ہے ہمیں بھارت کی جانب سے ایسے اقدام کی توقع نہیں تھی۔پی بی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی ایونٹ کے آغاز سے قبل بھارت کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہ دینا درست اقدام نہیں ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان سے اتنا خوفزدہ ہے بھارت کے اس اقدام کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے اس حوالے سے اپنا بھرپور احتجاج ضرور ریکارڈ کروائیں گے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے اور قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -