پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج کھیلا جائیگا

  پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج کھیلا جائیگا

  

  لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں دارارقم سکول لاہور اورڈی پی ایس فیصل آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔پی ٹی وی سپورٹس یہ میچ لائیو نشر کریگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں فائنل میچ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس بورڈ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ فائنل میچ کے سلسلے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے پی سی بی کی ٹیم، اضلاع کی انتظامیہ اور صوبائی محکمے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ بلدیات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے مختص فنڈز کا مکمل استعمال یقینی بنانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔  چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آئین کے تحت سکولوں کی سطح پر کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز 28اگست کو ہوا جس کے دوران مجموعی طور پر 882میچز کھیلے گئے۔۔36اضلاع سے 396 سکولوں کی ٹیموں نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -