تھیٹر کی بربادی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، سہیل احمد

  تھیٹر کی بربادی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، سہیل احمد

  

 لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ جس وقت میں نے تھیٹر چھوڑا تھا میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لیتا تھا، میرے ملک کی عزت خراب ہو رہی ہے اس لئے میں نے اسے خیر باد کہہ دیا،میں د س سال تک چیختا رہا ہم خراب ہو گئے ہیں ہم نے تھیٹر برباد کر دیا ہے لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی، حکمرانوں کے پاس بھی گیا ان کے کانوں پر بھی جوں نہیں رینگی۔ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا کہ میں تو کسی کو یہ سنا ہی نہیں سکا کہ اب تھیٹر پر ہم کیا کہنا شروع ہو گئے ہیں،جس طرح کے ڈرامہ ہو رہا تھا جس فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس طرح کے الفاظ بول رہے ہیں وہ ہمار ے لئے بدنامی کے باعث تھے۔

میں نے کبھی کسی کی طرف انگلی نہیں اٹھائی بلکہ ہمیشہ یہ کہا کہ ہم نے تھیٹر برباد کر دیا ہے،اپنی طرف اشارہ کرکے چیختا رہا ہوں، حکمرانوں کو ملا ہوں ان کو ساری صورتحال بتائی ہے لیکن کسی نے نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ 75سال ہونے کو ہے کیا کبھی یہ خبر آئی ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر کلچر پر گفتگو ہوئی ہے آج تک نہیں سنا ہوگا۔

مزید :

کلچر -