سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے زیر تربیت افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے زیر تربیت افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا  وفد میں 53 زیرتربیت افسران سمیت 5 اساتذہ شامل تھے اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو سیف سٹیز کی ورکنگ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی چیف آپریٹنگ آفیسر، محمد کامران خان وفد کو بتایا کہ اب تک 12 ہزار سے زائد کیسز میں فورنزک ایویڈنس کی بدولت عدالت کی معاونت کر چکے ہیں۔سیف سٹیز کے انٹیگریٹڈ سسٹم کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں نمایاں بہتری آ رہی ہے ماڈرن پولیسنگ کی مدد سے جرائم کی سرکوبی ہوئی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی  زیر تربیت افسران کے وفد کو ایس پی محمد عاصم جسرا نے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا افسران کو ایمرجنسی 15 سسٹم، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے نظام بارے بتایا گیا وفد میں شریک افسران کو جدید فرانزک ایوڈنس کی فراہمی، تفتیش میں شواہد کی اہمیت اور میڈیا مینجمنٹ سینٹر بارے بریف کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -