شیخوپورہ: بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار، 18کلو چرس، افیون برآمد
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)تھانہ فیروزوالہ پولیس کی زبردست کاروائی بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نوید ارشاد کی جانب سے سپیشل ٹاسک ملنے پر تھانہ فیروزوالہ پولیس نے خفیہ ناکہ بندی کر کے بین الاضلاعی منشیات سمگلرالطاف جو کہ موٹرسائیکل پرمنشیات سپلائی کرنے کے لئے جارہا تھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 18کلو منشیات(12کلو چرس، 06کلو افیون) برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔