قصور: شہری نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی 

  قصور: شہری نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی 

  

قصور (بیورورپورٹ)تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ موری گیٹ میں معمولی لڑائی جھگڑے پر ایک شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیل کے مطابق چالیس سالہ محمد کریم کا اپنے گھر والوں سے اکثر بیشتر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں محمد کریم کو تشویش ناک حالت میں لاہو رجنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ وہاں جان کی بازی ہا ر گیا پولیس مصروف کارروا ئی ہے۔

مزید :

علاقائی -