3 ہفتوں کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو 99 ہزار چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاو ن جاری،سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کے دوران 99 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری گئے جبکہ رواں سال مجموعی طور پر 08 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ مال روڈ پر 95 فیصد موٹرسائیکلسٹ نے ہیلمیٹ پہننا شروع کردئیے جس کے باعث ہسپتالوں میں ہیڈانجری کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔
موٹرسائیکل پر آنا ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔