بچوں سمیت5 افراد کو زخمی کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

بچوں سمیت5 افراد کو زخمی کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت نے بوتل کی رقم مانگنے پر 3 بچوں اور 2 افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہباز عرف پستول شاہ کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے 17 دسمبر مزید دلائل کیلئے طلب کر لئے  انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی دوران سماعت مقدمہ مدعی کی جانب سے شکیل احمد پاشا ایڈووکیٹ پیش ہوئے اورزخمی بچوں کے والدین کی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعاکی،وکیل نے مزید کہا کہ ملزم شہباز عرف پستول شاہ نے سٹور سے بوتل پینے کے بعد رقم ادا نہیں کی، سٹور کے مالک نے رقم کا مطالبہ کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے  تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے، ملزم کی فائرنگ سے دو بچے فائرنگ سے معذور ہو چکے ہیں، ملزم کی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس اور دہشت پھیلی، عدالت سے استدعاہے کہ ملزم شہباز عرف پستول کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

مزید :

علاقائی -