شاہدرہ پولیس نے ماجو ڈکیت کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی سر فر از ورک کی ہد ایت پر شاہدرہ پولیس نے ماجو ڈکیت کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شا ہد رہ سر کل میا ں قد یر اور ایس ایچ او شاہدرہ انسپکٹر قمر عبا س نے کاروائی میں دو رکنی متحرک ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ کے ارکان ماجو اور جاوید اقبال کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل 2 پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزمان نے دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف کیاملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر اسلحہ کے ذور پر واردات کرتے اور فرار ہوجاتے تھے۔
ایس پی سٹی سر فر از ورک نے اس کا روائی پر ڈی ایس پی شا ہد رہ سر کل میا ں قد یر اور ایس ایچ او شاہدرہ انسپکٹر قمر عبا س اور ان کی ٹیم کو شا با ش دی۔