آئی جی جیل خانہ نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں 

 آئی جی جیل خانہ نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے کمیٹیاں تشکیل ...

  

؎ لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور فوری شفاف فیصلوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں قیدیوں کیلئے غذائی اشیاء کی بڑے پیمانے پر خریداری کے لیے اختیارات متعلقہ ریجنل ڈی آئی جی کے تحت 6 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیئے  جس میں میڈیکل آفیسر سمیت محکمہ خوراک سے بھی ایک نمائندہ شامل ہو گا۔چھوٹے پیمانے پر خریداری کا عمل متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے تحت 3 رکنی کمیٹی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ خریداری کے عمل میں شکایات کے ازالے کے لئے بھی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تمام کمیٹیاں خریداری کے عمل اور شفافیت کے لئے مکمل طور پر ذمہ دار ہونگی۔خریداری کا عمل مکمل ہونے پر ریٹ لسٹ صدر دفتر ارسال کی جائے گی آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خریداری کے عمل کو تیز،  بہتر اور شفاف بنانے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کو معیاری خوراک کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -