سری لنکن وفد نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

سری لنکن وفد نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے) سری لنکا کے وفد کا ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر میجر جنرل سونیتھا رانا سنگھے کی قیادت میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کرنے والے سری لنکن وفد میں برگیڈیئر والک پریرہ سمیت سری لنکن نیوی اور ائیر فورس کے افسران بھی شامل تھے۔سری لنکن وفد کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ریسکیو 1122 ڈاکٹر علی امام سید بھی موجود تھے۔سری لنکن وفد کے پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ہیڈ کوارٹر آفس آمد پر ڈائریکٹر جنرل  فیصل فرید کی جانب سے استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے غیاث الدین، ڈائریکٹر کوارڈینیشن پی ڈی ایم اے توقیر محمود وٹو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے فیصل فرید نے سری لنکن وفد کو محکمہ کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سری لنکن وفد کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب ارلی وارننگ سسٹم کے زریعے عوام الناس کو آگاہی فراہم کر رہا ہے اور پنجاب کے شہریوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔

اس کی تصویرonline photoمیں amir5کے نام سے سیو ہے۔