پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ کھیل رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ کھیل رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی خود کو ڈاکو کہنے پر عمران خان سے بدلہ لیتے ہوئے کھیل رہے ہیں،سلیکٹڈ اور سلیکٹر پکڑے جانے پر اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ باجوہ اور عمران نیازی کے ایک دوسرے پر بے وفائی کے طعنے سلیکٹڈ کی حقیقت آشکار کر گئے، پرویز الٰہی نے بھی تسلیم کرلیا کہ عثمان بزدار کے چار سالہ پنجاب حکومت میں وقت ضائع کیا گیا، اب تو پرویز الٰہی نے بھی کہہ دیا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت سے آگے جا سکتے ہیں، پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔

 اور عمران خان سے خود کو ڈاکو کہنے کا بدلہ لے رہے ہیں۔صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پرویز الٰہی کے احکامات پر ہوگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -