تحریک انصاف سیاسی بونوں اور بیروزگاروں کا ٹولہ ہے،سعدیہ تیمور

 تحریک انصاف سیاسی بونوں اور بیروزگاروں کا ٹولہ ہے،سعدیہ تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی بونوں اور بیروزگاروں کا ٹولہ ہے۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست عمران خان کے بیانیے کی ناکامی کا ثبوت ہے۔مسلم لیگ ن نے برے حالات میں بھی کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کا بیانیہ ناکامی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اگلے دو سے تین ماہ میں عمران خان پاکستان کی غیر مقبول ترین سیاستدان بن جائیں گے۔عمران خان شاید تاریخ کا واحد سیاستدان ہوگا جس نے اپنی ہر بات سے یوٹرن لیا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بڑک ماری تھی عنقریب اس سے بھی یوٹرن لیں گے۔پرویز الٰہی اور تحریک انصاف کے ارکان خود عمران خان کے فیصلے کیخلاف ہیں۔عمران خان خود بیروزگارہے پرویز الہی اور اپنی جماعت کے باقی لوگوں کو بھی بیروزگار کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کی موجودہ معاشی حالات کے ذمہ دار عمران خان اور انکی نالائق ٹیم ہے۔جہنوں نے چار سال لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔اربوں ڈالرز کے قرضے لینے کے باوجود نئے پاکستان کی ایک بھی اینٹ نہیں لگاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -