کیسز میں کمی کے باوجود ڈینگی مہم جاری رکھی جائے،میاں ابرار

       کیسز میں کمی کے باوجود ڈینگی مہم جاری رکھی جائے،میاں ابرار

  

لاہور (فلم رپورٹر)سیکرٹری، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور میاں ابرار احمدکی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس  میں ڈاکٹر احمد افنان ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف، کاشف جلیل ڈپٹی سیکرٹری اوقاف،غلام مرتضیٰ اے سی سٹی لاہور، ڈاکٹر زاہدڈی ڈی ایچ او، ڈاکٹر عبدالحمید ایم ایس داتا دربار ہسپتال، شاہد حمید ورک زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون،عامر شہزاد رانجھا ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتا دربار اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر زاہدڈی ڈی ایچ او نے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے  جائزہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی اور بتایا کہ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ڈینگی کے پھیلاؤ میں واضح کمی آرہی ہے۔

سیکرٹری اوقاف نے اجلاس میں ڈینگی ریسپانس کمیٹی کو ہدایت کی کہ کمرشل ایریا خصوصاً پلازوں، مارکیٹوں، ٹائرشاپس وغیرہ پر توجہ دیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -