صنعتوں کے فروغ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام ضروری،اسلم اقبال

  صنعتوں کے فروغ کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام ضروری،اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر،اپنے نمائندے سے) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پرپنجاب سمال انڈسٹریز کا ر پو ر یشن بورڈ کا 120واں اجلاس  ہوا جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ بورڈ نے 119ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی۔ بورڈ نے گجرات میں نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر اتفاق کیا۔  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کے لئے نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام ضروری ہے۔ دریں اثناء سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی حلقہ 151میں جاری ترقیاتی منصوبوں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان، ڈپٹی کمشنرمحمدعلی، ایم ڈی واسا غفران احمد،صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے حلقے میں جاری منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی مین سڑکوں پر اعلی معیار کی لائٹس لگائی جائیں۔ گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد کو 60 بیڈز تک بڑھایا گیا ہے،اسے فوراً فنکشنل کیا جائے۔