یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ فلم فیسٹیول کا آغا ز

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ فلم فیسٹیول کا آغا ز

  

 لاہور(پ ر)فیکلٹی آف میڈیااینڈ ماس کمیونی کیشن یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ فلم فیسٹیول کا آغا زہوگیا۔یوسی پی کے آڈیٹوریم میں ہونے والے فلم فیسٹول میں پاکستان بھر سے مختلف یونیورسٹیزکے طلباوطالبات اورنوجوان اداکاروں اورینگ ڈائریکٹرزکی بنائی گئی فلموں، میوزک وبڈیوز اور ڈاکیومنٹیز کی نمائش کی گئی۔فیکلٹی آف میڈیا کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فوادبیگ، فیکلٹی ممبران،فلم فیسٹیول کے منتظمین اورطلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اداکار،ڈائریکٹر علی طاہر اور کامران مجاہد نے اداکاری اور فلم کیرئیر سے متعلق" فلم ٹاک  " پینل ڈسکشن  میں حصہ لیا۔فلم فیسٹیول کے آرگنائزرکامران بٹ نے ڈسکشن کی میزبانی کی۔شرکا ء نے فلموں کے موضوعات اور ڈائریکشن کو بھرپور انداز میں سراہا۔پہلے روز کے اختتام پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فواد بیگ نے اداکار علی طاہر اورکامران مجاہد کو فلم فیسٹیول کی خصوصی شیلڈ پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -