مولانا تقی عثمانی نے جامعہ دارالقباء للمساکین کا دورہ کیا 

مولانا تقی عثمانی نے جامعہ دارالقباء للمساکین کا دورہ کیا 

  

لاہور  (نمائندہ خصوصی)   وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے مہتمم مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی برانچ جامعہ دارالقباء  للمساکین جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیااور11 منزلہ نئے تعلیمی بلاک کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظمِ اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،مولانا حافظ اسعد عبید،مولانا زبیر حسن، مولانا محمد امجد خان، مولانا مجیب الرحمن اور دیگر علماء بھی موجود تھے مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کی علمی و دینی خدمات، اتحاد بین المسلمین کے فروغ،اصلاح معاشرہ اور قیام امن کے لیے خدمات قابل تعریف اور لائق تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے جامعہ اشرفیہ لاہور کی اس برانچ دارالقباء  للمساکین میں آ کر قلبی مسرت اور روحانی اطمینان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے،ہدایت کے سرچشمے اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہیں باطل قوتوں کی طرف سے تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود یہ دینی مدارس قیامت تک باقی رہیں گے انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی تعمیر و ترقی، ملکی استحکام، قیام امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -