ایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ کے ابتدائی سروے کیلئے ناروے کی کمپنی پاکستان پہنچ گئی

ایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ کے ابتدائی سروے کیلئے ناروے کی کمپنی ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نارویجین کمپنی کی ٹیم ابتدائی سروے کیلئے پاکستان پہنچ گئی، پراجیکٹ میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس حوالے سے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری کی زیر صدارت ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر اجلاس ہوا جس میں  سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد لطیف،ڈائریکٹر پی پی ڈی بی عامر بٹ اور نارویجین کمپنی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 اجلاس میں عاطف چوہدری نے بتایا کہ نارویجین کمپنی کی ٹیم ابتدائی سروے کیلئے پاکستان پہنچی ہے،  نارویجین کمپنی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے 2000نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔جبکہ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر پڑا 20ملین ٹن کوڑا بجلی بنانے کے کام آ سکے گا۔ ابتدائی مراحل میں 40سے 45میگا واٹ بجلی کا منصوبہ لگایا جائے گا۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ نارویجین کمپنی کولمبیا اور ایکواڈور میں بھی ویسٹ ٹو انرجی کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ آج بروز بدھ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرکے پراجیکٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -