عمران خان کو پاکستان ڈیفالٹ کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا،فاروق سعید

  عمران خان کو پاکستان ڈیفالٹ کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا،فاروق سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے،یو ٹرن خان اسمبلیاں نہیں توڑے گا،اسمبلیاں آج تک نہیں ٹوٹیں،یہ اسمبلیاں توڑیں پیپلز پارٹی انتخاب لڑنے کو تیار ہے،پرویز الٰہی ایک منٹ میں اسمبلی توڑ نے کا کہتے تھے اب کہتے ہیں مارچ میں دیکھیں گے،پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کے لئے عمران کو بھیجا گیا تھا،پلیئر کی سوچ پیدائشی سیاستدان کے ساتھ نہیں مل سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرثمینہ گھرکی،چودھری اسلم گل،تسنیم قریشی،رائے شاہنواز اور دیگر بھی موجود تھے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ بی بی شہید کی 15ویں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی۔

جس میں ملک بھر سے قافلے شریک ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران کی پنیری لگا کے آگے لایا گیا،اسٹیبلشمنٹ ایسے بندے لاتی ہے،نئے آرمی چیف کی سیاسی سپر میسی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں،جس انتخاب میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی پیپلز پارٹی وہ جیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے سیاستدان 85 کے غیر جماعتیں الیکشن میں پیدا ہوئے وہ ملکی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کے باعث پیپلز پارٹی کو نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں اسٹیبلشمنٹ کھل کر سامنے آ گئی،2018کے انتخابی نتائج نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران سیاستدان ہوتا تو اسمبلی سے باہر نہ بیٹھتا،اب وہ کہتا ہے کہ میں اسمبلیاں توڑ دوں گے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی پنجاب میں انتخابات تیار ہیں،پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میرا کسی عہدیدار سے کوئی اختلاف نہیں،حسن مرتضی میرا بھائی ہے۔