(ن) لیگ کی عام انتخابات کی تیاریاں شروع،ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے فہرستیں طلب 

  (ن) لیگ کی عام انتخابات کی تیاریاں شروع،ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے فہرستیں طلب 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے سر گرمیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ بتایاگیا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے فہرستیں طلب کرلی ہیں اور اس حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کے روز بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے عام انتخابات کی مہم شروع کرنے کی سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔

الیکشن تیاریاں 

مزید :

صفحہ اول -