پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی متوقع،ورلڈ بینک

   پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی متوقع،ورلڈ بینک

  

اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022میں 29ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں برس بھارت کوترسیلات100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36فیصدکمی ہوئی۔

ورلڈ بینک 

مزید :

صفحہ اول -