سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو 16 روزہ کے لئے بند کر دیا گیا

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو 16 روزہ کے لئے بند کر دیا گیا

  

لاہور (نیوز رپورٹر)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رن وے کو 16 روزہ کے لئے بند کر دیا گیا۔سول ایوایشن اعلامیے کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ رن وے مرمت کے باعث 5دسمبر سے 20دسمبر تک بند رہے گا۔ اس دوران سیالکوٹ ائیرہورٹ سے اپریٹ ہونے والی تمام پروازیں عارضی طور پر لاہور ائیرپورٹ پر منتقل کردی گئی ہیں۔  ایئرپورٹ انتظامیہ نے 16روز کے لئے ”رن وے“بند رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پی آئی اے کی مذکورہ تاریخوں کی تمام پروازیں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے بجائے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر آپریٹ ہوں گی۔معزز صارفین سے درخواست ہے کہ  اپنی پروازوں کے بارے میں پہلے سے معلومات پی آئی اے کال سنٹر 786 786 111 سے حاصل کریں۔

 ایئرپورٹ

مزید :

صفحہ اول -