سی ایس ایس کے تحریری امتحان کے نتائج کامیابی کا تناسب 2 فیصد سے بھی کم رہا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ایف پی ایس سی کے مطابق ملک بھر سے کل 20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 393 امیدوارکامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 1.94 فیصد ہے۔
سی ایس ایس