چینی صدر شی جن پنگ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے 

      چینی صدر شی جن پنگ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب پہنچیں گے 

  

     ریاض(این این آئی)چینی صدر شی جن پنگ(آج)بدھ کو تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔ شی جن پنگ کا یہ 2016کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ (آج)بدھ7دسمبر سے 9دسمبر تک مملکت کے سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہوں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق مہمان صدر، چینی اور سعودی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شی جن پنگ

مزید :

صفحہ اول -