لاہور ہائیکورٹ، سائفر آڈیو لیک پر عمران خان کی طلبی کاایف آئی اے ا نوٹس معطل

    لاہور ہائیکورٹ، سائفر آڈیو لیک پر عمران خان کی طلبی کاایف آئی اے ا نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس اسجدجاوید گھرال نے سائفر آڈیو لیک پر ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سے 19 دسمبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیاہے،فاضل جج نے قراردیا کہ درخواست میں جو نکات اٹھائے گئے ہیں وہ قابل غور ہیں،یہ ایک حساس معاملہ ہے،آڈیو لیک کے ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟آئندہ سماعت پر عدالت کوبتایا جائے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیارکی اکہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر یہ انکوائری شروع کی جس کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہچانا ہے، سائفر ایک خفیہ او حساس سفارتی دستاویز ہوتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے ک وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونا حساس معاملہ ہے،اس پر ذمہ داروں کے خلاف کیا کارووائی ہوئی؟عدالت نے استفسار کیا کہ کیا فرانزک کے بغیر کیسے آڈیو پر انکوائری شروع ہو سکتی ہے؟اور کیا مزید لوگوں سے بھی پوچھ گچھ ہو گی یا صرف تین چار لوگوں سے ہی اس معاملے پر تفتیش کی جائے گی؟ عدالت نے مذکورہ بالاریمارکس اورحکم کے ساتھ عمران خان کی طلبی کانوٹس معطل کرتے ہوئے 19 دسمبر کوایف آئی اے سے تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔
لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -