ڈی آئی خان میں فورسز کی مشترکہ کارروائی، کالعدٹی ٹی پی کے 3دہشتگرد ہلاک 

  ڈی آئی خان میں فورسز کی مشترکہ کارروائی، کالعدٹی ٹی پی کے 3دہشتگرد ہلاک 

  

       لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے جب کہ دہشت گردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔

3 دہشت گرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -