پرویز الٰہی ڈبل گیم کھیل رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے

پرویز الٰہی ڈبل گیم کھیل رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسمبلیاں جلد تحلیل کرنے کا معاملے پرویز الٰہی اور مونس کے بیانات پر تحریک انصاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پرویز الٰہی اور مونس الہی کے بیانات کو پارٹی پالیسی کے برعکس قرار دیدیا،اہم رہنماوں نے پرویز االٰہی کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایسا بیان کیوں دیا۔؟ کس کے کہنے پر دیا۔؟ دونوں باپ بیٹا ہمارے موقف کی نفی کر رہے ہیں۔پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان نے عمران خان کو وضاحت مانگنے کی رائے بھی دے دی۔عمران خان نے ارکان کے خدشات پر مزید مشاورت کیلئے آج زمان پارک میں پارٹی کے سینئر رہنماوں کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیاہے جس میں پرویز الٰہی اور مونس کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گاسینئر اور پرویز الٰہی سے وضاحت طلب کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -