پرویز الٰہی سے تعلقات ٹھیک، راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے، شجاعت

پرویز الٰہی سے تعلقات ٹھیک، راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے، شجاعت

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی سے تعلقات ٹھیک ہیں، راستے جدا ہوئے ہی نہیں تھے۔سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھاکہ لانگ مارچ کا پہلا آئٹم مہنگائی رکھو گے تو لانگ مارچ میں شامل ہونے کو تیار ہوں۔چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ الیکشن کرانے سے کیا مہنگائی کم ہو جائے گی؟ کیا غریبوں کو ٹماٹر سستا ملے گا؟

 شجاعت

مزید :

صفحہ اول -