شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا،کراچی میں بھی مقدمہ درج

   شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا،کراچی میں بھی مقدمہ درج

  

کوئٹہ،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے درج مقدمے میں طلب کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں،حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔دوسری جانب شہبازگلِ کے خلاف کراچی کے بریگیڈ تھانے میں ملکی اداروں کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ الزام نمبر 22/772 جیکب لائن کے رہائشی شہری محمد سعید کی مدعیت میں بجرم دفعہ 500،505،131 اور 153اے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ 

شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -