عمران خان نے گورننس، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے، مریم اورنگزیب

   عمران خان نے گورننس، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے اور اب وہ کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا وزیر اعظم شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی مخالفین پر مظالم ڈھائے جبکہ عمران خان نے ہیروں اور گھڑیوں کی سوداگری کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گورننس، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے جبکہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -