عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، احسن اقبال

عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، احسن اقبال

  

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے،حالیہ سیلاب سے بلوچستان اور سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہیں اور دونوں صوبوں کو بحالی کی لئے مزید 6 سے 8 ماہ لگیں گے۔ساتویں ڈیجیٹل آبادی شماری کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال اپریل میں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول وزارت آئی ٹی، نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن این ٹی سی، نادرا، پاکستان بیورو آف شماریات وزات منصوبہ بندی کے زیر سایہ کام کر رہے ہیں پارلیمنٹ اگست 2023 میں اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات اس مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے اپریل یا مئی میں نئی مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ہی نئے انتخابات اکتوبر میں ہو سکتے ہیں اور پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نئے اعداد و شمار کی بنیاد پر نئی حد بندیوں کے لیے مزید چار ماہ درکار ہوں گے حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے 34 ارب روپے خرچ کئے ہیں اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے پاس آبادی اور اس کی تقسیم کے بارے میں درست ڈیٹا ہونا ضروری ہے۔گزشتہ مردم شماری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری (1981-1998) میں آبادی میں اضافہ کی شرح 2.6 فیصد تھی اور (1998-2017) میں، آبادی میں اضافے کی شرح 2.4 فیصد تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تازہ مردم شماری کرانا وقت کی اشد ضرورت ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے  اگر آبادی کی رفتار یہی رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 34 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں پنجاب برائے فروخت کا بورڈ لگا دیا گیااحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے طاقت کے مراکز سے جتنی چھوٹ عمران خان کو ملی، ملک کے کسی سیاستدان کو نہیں ملی لیکن اس کے باجود بد ترین کارکردگی رہی، پھر جب اسٹیبلشمنٹ نے دیکھا کہ ان کی ناکامی کا سارا بوجھ ان پر آرہا ہے تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں غیر جانبدار رہنا چاہیے اور ان کا یہ فیصلہ بہت اچھی بات ہے۔پی ٹی آئی آج بھی سوشل میڈیا پر ملک کی معیشت کے حوالے سے وہ پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کو چلانی چاہیے۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -