ماجد الفطیم نے پاکستان میں سرمایہ کاری 11ارب  تک بڑھادی

ماجد الفطیم نے پاکستان میں سرمایہ کاری 11ارب  تک بڑھادی

  

لاہور(پ ر) مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے معروف شاپنگ مال، کمیونٹیزاور ریٹیل کے لیڈر ماجد الفطیم نے دو اسٹریٹجک اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد پاکستان میں اپنے ریٹیل کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔ ان اقدامات میں لاہور میں دو    ”مائیلی“اسٹورز کا افتتاح اور اگلے سال کھلنے والے 11ویں کارفور اسٹور کی سنگِ بنیادرکھنا شامل ہیں۔اس مزیدسرمایہ کاری سے ماجد الفطیم کی جانب سے کل سرمایہ کاری11 بلین روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے نئے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنے گی۔05 دسمبر کو ماجد الفطیم نے اپنے منفرد ہیلتھ اینڈ بیوٹی کانسیپٹ اسٹور مائیلی کے افتتاح سے اپنی آفرز کووسعت دی۔یہ دو نئے اسٹورز پیکجز مال اور فورٹریس اسٹیڈیم میں واقع کارفوراسٹورکے اندر بنائے گئے ہیں اور یہ مختلف قسم کی معیاری مصنوعات پیش کرتے ہیں جس میں کاسمیٹکس، پرفیوم اور بالوں اور جلد کی دیکھ بھال سے متعلق مصنوعات شامل ہیں۔ملک بھر میں ریٹیلرز کے مشاہدے کے مطابق پرسنل کیئر مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے جس کے باعث یہ پراڈکٹ رینج صارفین کی تمام ہیلتھ اینڈ بیوٹی سے منسلک ضروریات کے لیے ون اسٹاپ حل ثابت ہوگی۔اس کے علاوہ، لاہور میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بننے والا کارفور اسٹور پاکستان میں کھلنے والا 11 واں کارفور اسٹور ہوگا۔ 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں اپنے آغاز کے بعد، یہ نئی سپر مارکیٹ صارفین کو مختلف کیٹیگریز کی 25,000 سے زیادہ اشیاء تک آسان رسائی فراہم کرے گی جن میں تازہ خوراک، الیکٹرانکس، گھریلو لوازمات اور مزید بہت کچھ شامل ہے جو کہ معیاری قیمتوں پر میسر ہوگا۔ آج سنگِ بنیاد رکھنے والے اسٹور پراب کام کا آغاز ہوجائے گا۔

۔ سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر وحید گل ستی نے بھی شرکت کی۔ماجد الفطیم ریٹیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہانی وائز نے اپنے پاکستان کے دورے کے موقع پر مائیلی اسٹور اور سنگِ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی بھی ان تقاریب میں موجود تھے۔

مزید :

کامرس -