خیبرپختونخوا کے نجی ہسپتالوں سے صحت کارڈ کی سہولت ختم!

خیبرپختونخوا کے نجی ہسپتالوں سے صحت کارڈ کی سہولت ختم!

  

خیبرپختونخوا کے نجی ہسپتالوں میں شہریوں کو فراہم کردہ صحت کارڈ کی سہولت تحریک انصاف کی اپنی ہی حکومت نے واپس لے لی ہے جس سے نہ صرف مریض پریشان ہیں بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے منتظمین بھی سراپا احتجاج ہیں۔ 48ہسپتالوں کے مالکان نے اپنے حقوق کے لیے کے پی کے ہسپتال ایسوسی ایشن قائم کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کی ہے اورفیصلے کو جلد واپس نہ لینے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان کی زیر صدارت پشار ہیلتھ کلب میں منعقدہ اجلاس میں سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، دیر، بٹگرام،ڈی آئی خان، چارسدہ اور صوبے کے دیگر اضلاع کے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان شریک ہوئے اور اِس فیصلے کو نجی ہسپتالوں کے خلاف اقدام  قرار دیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایسا قدم اُٹھانے سے پہلے ایک ماہ کا نوٹس دینا ضروری تھا لیکن محکمہ صحت نے تمام قواعدوضوابط کو روند ڈالا۔ مریضوں اور اُن کے لواحقین نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید :

رائے -اداریہ -